ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ناگالینڈ:سیاست میں خواتین کی منظوری لازمی:منی شنکر ایئر

ناگالینڈ:سیاست میں خواتین کی منظوری لازمی:منی شنکر ایئر

Wed, 22 Feb 2017 11:04:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 21فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے ناگالینڈ میں مقامی بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو 33فیصد ریزرویشن دئے جانے کے بعد ہوئے پر تشدد واقعات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔کانگریس نے دنیا کی بہترین حکومت چلانے کے لئے ریاست میں خواتین کو سیاست میں حق نہ دئے جانے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر منی شنکر ایر نے منگل کو کہا کہ یہ کسی المیہ سے کم نہیں کہ ملک کی حالت میں خواتین ریزرویشن کی مخالفت ہوتی ہے،وہ بھی اقوام متحدہ نے 2007میں جس ریاست کی حکومت کو دنیا کی بہترین حکومت قرار دیا تھا وہاں سیاست میں خواتین کے لئے اس طرح کی مخالفت ہو رہی ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ کیوں نہیں ریاست کے عوام خواتین کو یہ موقع دیتی؟۔ قابل ذکر ہے کہ ناگالینڈ کی موجودہ جیلیاگ حکومت، جس بی جے پی بھی شامل ہے، اس نے 24نومبر 2016کو اسمبلی میں آئین-سمت ناگالینڈ میونسپل بل (تیسری ترمیم)منظور کیا اور 2012کے پرانے خواتین ریزرویشن مخالف تجویز کو منسوخ کر دیا،جیسے ہی ریاستی حکومت نے 33فیصد خواتین ریزرویشن کے ساتھ شہری باڈی الیکشن یکم فروری 2017کو کرانے کا اعلان کیا،اچانک’’ناگاہوہو‘‘سمیت تمام اہم قبائلی تنظیموں نے اس کی مخالفت شروع کر دی۔ان تنظیموں کے پرتشددمظاہرے،توڑپھوڑ اورسرکاری دفاتر میں آگ زنی وغیرہ سے نمٹنے کے لئے ہوئی پولیس کی فائرنگ میں دو افراد کی موت ہو گئی۔صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے خطرناک علاقوں میں کرفیو لگا دیاگیا،یہاں تک کہ فوج بھی بلانی پڑی۔وزیراعلیٰ کو استعفیٰ تک دینا پڑا،اس کے بعد گورنر پی بی آچاریہ کو گزشتہ نو فروری کو شہری باڈی انتخابات کو ہی منسوخ کرناپڑا۔


Share: